صوابی ،پی ٹی آئی تحصیل رزڑ کے سابق صدر فائرنگ سے جاں بحق

صوابی ،پی ٹی آئی تحصیل رزڑ کے سابق صدر فائرنگ سے جاں بحق

صوابی ( بیورورپورٹ )کرنل شیرکلے میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل رزڑ کے سابق صدر ہارون الرشید پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ،عباس ہارون نے تھانہ کالوخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد ہارون الرشید کو گزشتہ رات اپنی منڈی سے گھر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ،ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ،کالوخان پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...