تیمرگرہ میں ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی سے کام ٹھپ
تیمرگرہ ( بیور ورپورٹ) ترقیاتی فنڈ ز نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ پڑے ہیں فنڈز نہ ہونے سے متعدد منصوبے نا مکمل اور ٹھیکدار برادری مشکلات کا شکار ہیں صوبائی حکومت فوری طور پر ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کریں ان خیا لات کا اظہار ویلج کونسل خونگی پی پی پی کے صدراور نا ظم ویلج کونسل شاہ نواز خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز لو ئر دیر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ٹھیکہ داروں نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے ہیں لیکن انہیں ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مالہ مشکلات اور بحران کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ آر ڈی ڈی کے ساتھ فنڈز لے لیکن ٹھیکدار کام نہیں کرتے اور ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں شاہ نواز خان نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک اہلکار گا ڑیوں کو غیر ضروری اور بھاری جرمانوں سے گریز کریں۔