شبقدر پولیس کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون

شبقدر پولیس کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر پولیس کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون ۔تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس چیکینگ کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لئے گئے ۔ شبقدر سرکل میں ڈی پی او چارسدہ ظہور خان افریدی کے ہدایت پر ڈی ایس پی انعام جان خان کی قیادت میں زیر نگرانی ایس ایچ او عارف خان بازار انچارج نوشیروان خان بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور رکشہ میں ٹیپ ریکارڈکے خلاف جاری اپریشن کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکلیں قبضے میں لئے گئے ہیں ۔ شبقدر پولیس نے تمام داخلی اور خارجی راستوں میں چیکینگ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کے سینکڑوں موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لئے گئے ہیں ۔ پولیس چیکینگ کے دوران رکشہ میں ٹیپ ریکارڈ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران درجنوں رکشوں سے ٹیپ ریکار ڈ بھی اتار لئے گئے ۔ بغیر نمبر پلٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کے بارے پولیس نے بتایا کہ جرائم میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل استعمال ہو رہے ہیں جرائم پر قابو پانے کیلئے بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف اپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائکلوں کے کاتمے سے جرائم پر قابو پانے اور جرائم پیشہ عناصر تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...