ہنگو ،ولن میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری ،مسائل کے انبار

ہنگو ،ولن میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری ،مسائل کے انبار

ہنگو(بیورورپورٹ)دلن میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری۔ عوام نے مسائل کے انبار لگا دئیے۔ مشران کا بجلی ناروا لوڈ شیڈنگ اور گیس کم پریشر پر سخت بر ہمی کا اظہار۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل حل کرنے کے لئے موقع پر ہدایات جاری کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد نے یونین کونسل دلن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او ہنگو آصف گوہر ، اے ڈی سی حافظ عطاء المنعم،اے سی یوسف کریم، اے سی ٹل محمد علی،تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤ زار،اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابد زمان، ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ بخاری، ایس ایچ او ٹل جمشید خان سمیت محکموں کے افسران اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشران ڈسٹرکٹ ممبر حاجی عبد العزیز، شیرمان خان،چئیر مین نظیر،ملک جلال الدین،حاجی بات خان و دیگر نے ضلعی انتظامیہ افسران کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ دلن روڈ ایک عرصہ سے خستہ حال پڑا ہے جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داران کے سامنے بارہاں مسئلہ رکھا گیا ہے تا ہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مشران نے کہا کہ دلن یونین کونسل میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوں مصروفیات سمیت کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور بجلی میں کوئی بھی فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے عملہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلن یونین کونسل بھر میں گیس کم پریشر کے باعث علاقہ عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے اورعلاقہ عوام کو گیس کے بلوں کی ادائیگی کے باؤجود حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ مشران نے کہا کہ دلن میں لیوی چوکی کو انتظامیہ نے ختم کیا جس سے علاقہ غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے لہذا دلن میں لیوی چوکی کے قیام کو دوبارہ یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن زنانہ میں بعض اساتذہ کی 9سے12جبکہ12سے14سکیل تک پروموشن ہوا ہے لیکن پروموشن حاصل کرنے والے استانیوں کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔مشران نے کہا کہ ادم بانڈہ کے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔علاقہ عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مشران نے علاقہ کے دیگر مسائل بھی بیان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہونا ہے ۔انتظامیہ کے افسران عوام کے خادم ہے اور ضلعی انتظامیہ ہنگو عوام کے فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توانائیاں اور وسائل استعمال میں لائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کوعوام کے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے ہدایات جاری کر دئیے جبکہ بعض مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کے ہدایات دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...