صحافیوں کی فلاح و بہوبد کیلے کوشاں ہیں:قیصر عالم
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبا ئی سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا قیصر عالم نے کہا ہے کہ صحافی اپنی اختلافات بھلا کر علاقے کی تعمیر ترقی پر توجہ دیں خیبر پختونخواکے ہر ضلع میں صحافی مسائل کا شکار ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے مثبت اقدامات کئے جائے اور ان کی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ پریس کلبوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ میڈیامثبت انداز سے قلم کے ذریعہ پیش رفت اورمسائل کی نشان دہی کرسکتے ہیں،محکمہ اطلاعات صحافیوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا قیصر عالم نے شانگلہ پریس کلب و شا نگلہ یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ شانگلہ ایک پسماندہ ضلع ہے شانگلہ کی صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقے کی تعمیر ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں ہماری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کی مسائل حل ہوں اور ہمارا تعاون ہر محاز پر اپ لوگوں کے ساتھ ہوگا پریس کلب کی ہر ضرورت پورا کرنا ہمارا فرض ہے صحافی کوصحافت کی حثیت سے اُن پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے صحافی معاشرے کی آنکھیں ہوتی ہے معاشرے میں شعور اور اگاہی کو اجاگر کرنے میں صحافی اپنا کردار ادا کریں اور عوام کو اُن کی حقوق سے باخبر کردیں اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے صوبے کے تمام صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت مثبت اقدامات کیلئے کوشاں ہے ۔سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم نے کہا کہ نومنتخب کابینہ نے جو حلف لیا ہے ان کامکمل پاسداری کرنا اپ کا فرض ہے صحافیوں کو ایک پیج پر آنا چاہیئے اور ذاتی عناد کو دور کرنا چاہیئے تمام صحافیوں کو آپس میں اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے صوبے کی تمام پریس کلبوں سے آئین کی کاپیاں منگو ائی گئی ہے جس سے ایک متفقہ آئین مرتب کیا جائے گا حکومتی پالیسی کے مطابق فنڈ صرف ڈسٹرکٹ پریس کلبوں کو ایک میکنزم کے تحت دیا جاتا ہے شانگلہ پریس کلب کے صدر فضل سبحان - شا نگلہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر آفتاب حسین- سینئر نائب صدر خالدخان -جنرل سیکرٹری رضاشاہ نے شانگلہ پریس کلب کے مسائل سے اُن کو اگاہ کردیا -سیکرٹری قیصر عالم نے شانگلہ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران اُن کے مسائل غور سے سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل محکمہ اطلاعات امداداللہ خان ،ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات امیر حسین شاہ، فرمان اللہ، محمدارشاد ، پی ٹی آئی شانگلہ کے رہنماء نواز محمو د خان اور شانگلہ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کے ارکان محمد یونس ،نوخارے ،گوہرعلی ،افتخار حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔۔