اسفندیار ولی خان 5 اپریل کو تیمر گرہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے

اسفندیار ولی خان 5 اپریل کو تیمر گرہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے

تیمرگرہ ( بیور ورپورٹ) اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان پانچ اپریل کو تیمرگرہ میں ایک بڑے اور تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے اپنے قایدین کا شاندار استقبال کیا جا ئیگاجلسہ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے اسفندیار خان اہم خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہارعو امی نیشنل پارٹی لویر دیر کے صدر حسین شاہ یوسف زئی، نے تیمرگرہ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی ملک محمد زیب خان، جاینٹ سیکرٹری حیدر علی خان ،شفیع اللہ خا ن یوسف زئی، اے این پی سعودی عرب کے صد رگل زمین سید عمران ٹاکور، فرمان خان،نسیم جان، مراد علی ودیگر بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ اسفندیار ولی خان کے ساتھ صوبائی صدر و سا بق وزیر اعلیٰ آمیر حیدر خان ہوتی بھی ہمراہ ہونگے انھون نے کہا کہ پا نچ اپریل اے این پی کے تیمرگرہ کے جلسہ کے لئے مختلف کمٹیاں کشکیل دی گئی ہے اور جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے انھون نے کہا کہ این این پی نے انے والے انتخابات کے لئے تیاریاں مہم شروع کی ہے اور لویر دیر میں چار صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں، تالاش ، اوچ ، میدان ،اور جندول گوسم میں کا میاب ور کرزکنونشن کا نعقاد کیا ہے انھوں نے کہا کہ پانچ اپریل کو تیمرگرہ میں اے این پی کا تا ریخی جلسہ ہو گا اور اے این پی کے سر براہ اسفدیار ولی خان اور صوبائی صدر آمیر حیدر خان ہوتی کا شاندار استقبال کیا جا ئیگاانھوں نے کہا کہ ملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف اے این پی نے آل پا رٹی کانفرنس منعقد کرکے کسٹم ایکٹ واپس لینے میں اہم کر دار ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...