ڈیرہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

ڈیرہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ ڈیرہ ٹان کی حدود میں واقع ظفر آباد کالونی میں ڈیو ٹی سے گھر جاتے ہوئے گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں کی فارنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید۔دہشتگرد ارتکاب جرم کے بعد فرار۔تفصیلات کے مطابق لائن پولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل طارق ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا کہ ظفر آباد کالونی کے پل کے قریب گھات لگائے چار نامعلوم دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارہیڈ کانسٹیبل طارق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔دہشتگر د فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام موقع پر کرتفتیش شروع کردی ۔