مردان میں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی 2 بیکریوں کے مالک گرفتار

مردان میں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی 2 بیکریوں کے مالک گرفتار

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص بیکری آئٹمز بنانے اور صفائی کے خراب حالت کی وجہ سے دو بیکریوں کو سیل کرکے ایک کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان کو شکایات موصول ہوئیں تھی کہ مردان میں بیکریوں کے مالکان عوام کی صحت سے کھیلتے ہوئے ناقص بیکری آئٹمز بنارہے ہیں جس اُنہوں نے اے سی مردان عمران خان کو ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت کی۔ آج اُنہوں نے بغدادہ مردان میں ایک کاروائی کے دوران بیکری نما گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے غیر معیاری بسکٹ وغیرہ دوبارہ قابل استعمال بنا کر مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا تھا ۔اے سی مردا ن نے صفائی کی صورتحال کو بھی ناگفتہ بہ پاتے ہوئے بیکری کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔اسی طرح ایک اور کاروائی میں اے سی عمران خان نے کالج چوک میں فاسٹ فوڈ کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں زائدالمیعاد ساسز استعمال کی جا رہی تھیں اور صفائی کی حالت بھی نہایت خراب تھی اسسٹنٹ کمشنر نے دکان سیل کرکے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...