کوہاٹ میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حساس مقامات پر پولیس کی خصوصی مشقیں جاری ہیں

کوہاٹ میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حساس مقامات پر پولیس کی خصوصی مشقیں ...

کوہاٹ (بیورورپورٹ)کوہاٹ میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حساس مقامات پر پولیس کی خصوصی مشقیں جاری ہیں۔انسداد دہشتگردی مشقوں کا مقصد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور آسانی سے ہدف بننے والے دیگر حساس مقامات کے سیکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیکر حفاظتی اقدامات میں نقائص کو دور کرکے مطلوبہ معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔انسداد دہشتگردی کی ان مشقوں میں ضلعی پولیس ،ایلیٹ کی ریپڈ رسپانس فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ،فوری طبی امداد اور سیکیورٹی ماہرین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور ضلع بھر میں واقع دیگر حساس اور آسانی سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مقامات پر انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جسمیں پولیس و ایلیٹ فورس کے ریپڈ رسپانس دستے ،بم ڈسپوزل سکواڈ،فوری طبی امداد، کھوجی کتوں، سراغ رساں ادارے اورسیکیورٹی ماہرین کی ٹیمیں بھر پور حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ایکشن پلان کے تحت جاری انسداد دہشتگردی کی ان مشقوں کا دائرہ کار اندرون شہر اور ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں واقع سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اوردیگر حساس مقامات تک بڑھا یا گیا ہے ۔انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں پولیس کے دستے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مقام پرفوری پہنچنے اور دشمن کا مقابلہ کرکے یرغمالیوں کو بحفاظت نکالنے کی ریہرسل دہراتے ہیں اور حملہ آور مزاحمت کاروں کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرنے یا گرفتاری میں تعرض کرنیوالے دہشتگردوں کے خلاف فورس کا بھر پور استعمال کرکے انہیں ہلاک کرنے کی عملی مشقوں کا فرضی مظاہرہ کرتے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر انسداد دہشتگردی کی جاری خصوصی مشقوں کا مقصد ممکنہ دہشتگردی واقعات کے تدارک کو یقینی بنانا اور آسانی سے ہدف بننے والے حساس مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیکر حفاظتی اقدامات کو مطلوبہ معیار کے مطابق عملی جامہ پہنانا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...