بجٹ میں تمام ملازمین کیلئے یکساں پے الاؤنس نافذ کیا جائے،ایپکا رہنما

بجٹ میں تمام ملازمین کیلئے یکساں پے الاؤنس نافذ کیا جائے،ایپکا رہنما

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن(ایپکا) نے27مارچ کو راولپنڈی میں احتجاجی ریلی میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ سال 2018-19کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومتِ پاکستان کومرکزی صدر ایپکا بنارس خان جدون اور مرکزی سیکریڑی جنرل چوہدر ی خالد جاوید سنگھیڑکے دستخطوں سے پیش کیا جا چکا ہے جس کے مطابق مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام ملازمین لیلئے یکساں پے سکیل اور الاؤنسز نافذ کئے جائیں ،وفاقی محکموں میں تعینات کلرکوں کو بھی پنجاب طرز پر اپگریڈکیا جائے اورپے سکیلوں کی سٹیج30سے کم کرکے,18 ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز اور60فیصد کی شرح سے ہاؤس رینٹ نئے سکیلوں پر دیاجائے نیز اضافی تعلیم پر اضافی ترقیاں، موواورو سلیکشن گریڈ بحال،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بینویلنٹ فنڈ کی یکمشت ادائیگی کی منظوری دی جائے ۔ صوبائی صدر ظفر علی خان نے حکومتِ پنجاب کو اپنے چارٹر میں مطالبہ کیا ہے کہکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر اور آئندہ کنٹریکٹ پالیسی کے خاتمہ بالخصوص دورانِ سروس ملازمین کے ورثاء کی ریگولر بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ۔پنجاب بھر کے ملازمین یوٹیلٹی الاؤنس اورپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے کلرکوں و ملازمین کو بھی عدلیہ اور اسی محکمہ افسران کی طرح جوڈیشنل الاؤنس دیا جائے۔سیکریٹریٹ طرز پر ہاؤس ریکوزیشن اور یوٹیلٹی الاؤنس منظور کیا جائے۔پنجاب میں ضلعی تعلیمی و طبی اتھارٹیوں کے قیام سے کلریکل عملہ کی ختم کی جانیوالی آسامیوں کی فوری بحالی اورکمپیوٹر آپریٹرز کی طرز پر سکول و کالجز کے کلرکوں کو خصوصی الاؤنس اور فیلڈ میں جانے کے لیے سفری الاؤنس کی منظوری دی جائے۔ ڈویژنل صدر ایپکا رولپنڈی چوہدری مبشر احمد نے بتایا کہ حالیہ مہنگائی کے طوفان میں سرکاری ملازمین کا جینا محال ہو چکا ہے سرکاری ملازمین کے بچے فاقوں پر مجبور ہیں وہ مکان کا کرایہ دیں یا پیٹ بھریں اس وقت چھوٹے ملازمین سخت معاشی دباؤ کا شکار ہیں آئے روز ڈالر کی قیمتوں کی کمی پر ملٹی نیشنل کمپنیاں از خود قیمتیں بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ ایپکا کے چارٹرز کی منظوری دی جائے اور کلرکوں کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔ا یپکامحکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے صدرراجہ آفتاب احمد اور راجہ شاہد محمود نے اپنے ساتھیوں سمیت حلف اٹھا لیا ہے اور ملازمین کی خدمت کے لئے بھرپور کوشاں ہیں انہوں نے ازم کیا ہے کہ انشاء اللہ اس دفعہ بھی محکمہ تعلیم کے کلرکوں و ملازمین کو حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...