جماعت اسلامی ضلعی سطح پرکسان کنونشن منعقد کرے گی،شمس سواتی

جماعت اسلامی ضلعی سطح پرکسان کنونشن منعقد کرے گی،شمس سواتی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ زراعت کے لیے پانی ، کھاد ، بیج اور زرعی مشینری بنیادی ضرورت ہے مگر پاکستان کا کسان ان تمام سہولیات سے محروم ہے ۔جماعت اسلامی ملک کے مزدوروں اورکسانوں کی پشتیبان ہے اورہرسطح پران طبقات کے مسائل کواجاگراورحل کے لئے کوشاں ہے ،ہم مئی میں ضلعی سطح پرجماعت اسلامی کے زیراہتمام کسان کنونشن منعقد کریں گے جس میں دیہی ایریازسے بڑی تعداد میں کسان اورزراعت سے وابستہ افراد شریک ہوں گے اس موقع پرکسانوں کے حقوق کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چونترہ اورکلرسیداں کے دورے کے موقع پر کارکنان اورذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء ضلع راجہ محمدجواد، چوہدری عطاء ربانی امرائے زون راجہ ضمیرالرحمن،خالد محمودمرزا سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ملک کے دریا خشک ہیں ڈیموں میں پانی نہیں ، بھارت پاکستانی دریاؤں پر بند باندھ کر پاکستان کو آبی دہشتگردی کا نشانہ بنارہاہے جبکہ ہمارے حکمران اس جارحیت کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستانی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...