سول ہسپتال میں صفائی نظام بہترکیا جائے،ڈی سی جہلم

سول ہسپتال میں صفائی نظام بہترکیا جائے،ڈی سی جہلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم( بیورو رپورٹ)سول ہسپتال کے نظام صفائی ستھرائی میں بہتری اور ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹرز اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں،ایمرجنسی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کام کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایم ایس خالد محمود کو ہدایت دی کہ وو ہسپتال کے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کروائیں اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتال کونسل کے اجلاس میں سیکورٹی کے انتظامات، کینٹین پر کوالٹی اشیا ء کی فراہمی ، پارکنگ کے مسائل، ہیلپ ڈیسک، کمپیوٹرائزڈ پرچی اور دیگر ہسپتال کے انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کو ہدایت دی کے ہسپتال سے متعلق مسائل سے فوری طور پر اگاہ کیا جائے ۔ تمام وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا ۔