پنجاب بھرمیں فیلڈ اسسٹنٹ،انسپکٹر زراعت ہڑتال پرہیں،سید راشد

پنجاب بھرمیں فیلڈ اسسٹنٹ،انسپکٹر زراعت ہڑتال پرہیں،سید راشد

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)فیلڈ اسسٹنٹس و زراعت انسپکٹر ایمپلائز یونین رجسٹرڈ پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب میں فیلڈ اسسٹنٹس وزراعت انسپکٹر مکمل ہڑتال پر ہیں اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے تحصیل گوجرخان کے تمام فیلڈ اسسٹنٹس و زراعت انسپکٹرز بھی پنجاب یونین سے متحد ہو کر مکمل ہڑتال پر ہیں اور کسی قسم کا توسیعی کام یا 2.0پراجیکٹ کا کام معطل رہے گا فیلڈ اسسٹنٹس وزراعت انسپکٹرز کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں سیکرٹری زراعت پنجاب لاہور محمود احمد کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں ان خیالات کااظہار تحصیل گوجرخان یونین کے سرپرست اعلیٰ سید راشد شاہ صدر محمد جاوید اختر سیکرٹری یونین محمد نذیر اور دیگر عہدیداران نے ہڑتال کے موقع پر خطاب کیا

۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...