راولپنڈی پولیس کی قماربازوں کیخلاف کاروائی22ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی قماربازوں کیخلاف کاروائی22ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے22ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 76,780/-روپے اور24موبائل برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص مہر کالونی تاش پر جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ روات پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے07ملزما ن بابر،تجمل،انتظار،مشتاق،عامر،سلیمان اور رضوان سے مبلغ رقم 32080/-روپے اور10موبائل جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈہوک منشی بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پرائرپورٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے22ملزما ن گل زین،مقصود،صفیر،عمیر،سلیم،خالد،ظہور،وحید،درویز،رحمان ،شاہد،راس خان،عقیل،آفتاب فقیر احمد سے مبلغ رقم44700/-روپے اور14موبائل برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...