ڈسٹرکٹ جیل جہلم ، قیدی کے بیٹے کو سویٹ ہوم بھیجنے کی تقریب کاانعقاد
جہلم( بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدی کے بیٹے کو سویٹ ہوم بھیجنے کی تقریب منعقد ہوئی،جیل میں آٹھ سال سے قید خرم شہزاد ولد رحم داد کی بیوی کی طلاق کے بعد رشتہ داروں نے اس کا بچہ اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا تھا،محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے منشور نفرت جرم سے ہیں انسان سے نہیں پر عملی طور پر عملدرآمد کر رہے ہیں جیل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان تقریب میں سیشن جج جہلم عرفان احمد سعید،سیشن جج چکوال چوہدری انواراحمد خان،ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی،خرم سلیم مرزا سنئیر سول جج،ملک آصف ندیم صدر بار ایسوسی ایشن جہلم،چوہدری فخر رشید سیکرٹری بار ایسوسی ایشن،جیل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان اور خصوصی طور پر زمرد خان سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم راولپنڈی نے شرکت میں تقریب میں جیل کے قیدیوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی آخر میں بچے کے بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی گئی