گوجرخان،منشیات سے نفرت ،سپورٹس سے پیار ،سیمینارکاانعقاد

گوجرخان،منشیات سے نفرت ،سپورٹس سے پیار ،سیمینارکاانعقاد

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے زیراہتمام منشیات سے نفرت ، سپورٹس سے پیار کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی، چوہدری جاوید کوثر ، مرزا محمد نعیم ، صدر سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن راولپنڈی چوہدری مقرب ، جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی اور راجہ یاسر کرسال ودیگر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاناہوگا، معاشرے میں امن اسی صورت میں آئے گا جب منشیات فروشوں کا قلع قمع ہوگا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے تمام نوجوان اس فیڈریشن میں شامل ہوسکتے ہیں، کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، یونین کونسل لیول پر سپورٹس کمیٹیوں کو آرگنائز کیاجائے گا اور گوجرخان میں سپورٹس کے جتنے بھی ادارے ہیں ان کا دفاع کیا جائے گا، سیمینار میں تحریک انصاف رہنما عظمت مغل ، محمد شہزاد، خواجہ ناصر، چوہدری شکیل، چوہدری عمر جاوید ، گل اخلاق حسین تھتھال ،فیضان ظفر ایڈووکیٹ،ندیم عرف کمانڈو،چوہدری سلیم، ربنواز قریشی ، منتظر امام رضوی ، احتشام فاروق ایڈووکیٹ، راجہ عرفان ، چوہدری نیاز ، مرزا شاہد، نوید منہاس سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،، پروگرام کے اختتام پر تحصیلی تنظیم میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے جبکہ منتظر امام رضوی نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...