پیپلزپارٹی اور بلاول کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،طارق سعید

پیپلزپارٹی اور بلاول کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،طارق سعید

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر طارق سعید ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کروڑوں دلوں کی آواز اور پاکستان کا مستقبل ہیں عوام20018ء کے الیکشن میں پی پی کو کامیاب بنا کر تبدیلی کیلئے پہلا پھتر رکھیں گے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان نے نورا کشتی کھیل کر ملک کو مسائل کے دو چار کیا عدالتوں کے فیصلے نہ مان کر ملک کو انار کی کا شکار کیا پی پی نے مسلم لیگ ن،کی قیادت کو اصلاح احوال کیلئے وقت دیا لیکن مجھے کیوں نکالا نے سسٹم تباہ کرنے کی کوشش کی اُنہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کرنے کی کوشش کی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں گے ملک کے اندر اور آزاد کشمیر میں جو کام پیپلزپارٹی نے کئے اُن کی 70سالوں میں مثال نہیں ملتی ہم بر سراقتدار آکر اپنے ترقیاتی پروگرام کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...