پرائیویٹ اداروں کا فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے،افتخار کیانی

پرائیویٹ اداروں کا فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے،افتخار کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ڈئزائن پی ڈبلیو ڈی آزاد کشمیر افتخار کیانی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے نئی نسل کی بہتر تعمیر کیساتھ قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تعلیم کیساتھ طلباء کا غیر نصابی سرگرمیوں میں کشمیر اور پاکستان کیساتھ محبت کے جذبوں کو فروغ دینا لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مارکس مین انسٹیٹیوٹ آف نیو آسٹر ایجوکیشن ،مائن سکول شوکت لائن مظفرآباد کی سلانہ تقریب یوم والدین و تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیاافتخار کیانی نے کہا کہ مائن سکول تعلیمی،مذہبی اور غیر نصابی حوالے سے جس کمیٹمنٹ کیساتھ نئی نسل کی تعلیم وتربیت کر رہا ہے اس سے ادارہ سے اچھے اور باوقار شخصیت کے حامل محبت وطن لوگ آگے آئیں گے جو ڈاکٹر ،انجینئر،پروفیسر،پائلٹ اور بیوروکریٹ اور سیاستدان اور فوجی آفیسر بنکر اس ملک و قوم کی خدمت کریں گے ،اُنہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ہمارے طلباء میں بے حد ٹیلنٹ ہے انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جسکے لیئے مائن سکول اہم کردار ادا کررہا ہے جس پر پرنسپل نائلہ شہزاد اور سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے۔