پیپلزپارٹی ملک کی طاقتور سیاسی جماعت ہے‘ مبشرمنیر

پیپلزپارٹی ملک کی طاقتور سیاسی جماعت ہے‘ مبشرمنیر

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی طاقتور سیاسی جماعت بن چکی ہے ، نہ صرف کشمیر ی عوام بلکہ چاروں صوبوں کی عوام نے پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسوں کو مد نظر رکھا ہے جسکی وجہ سے سینٹ میں چئیر مین اور اپوزشین لیڈر سینٹ بھی پیپلزپارٹی کے حق میں آئی، پاکستانی اور کشمیر ی عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں واضح فرق دیکھ لیا ہے ، پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیز ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں عوام کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے روزگار افراد کو بھی بے روز گار کررہی ہے ، نہ صرف کشمیر ی عوام بلکہ چاروں صوبوں کی عوام نے پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسوں کو مد نظر رکھا ہے جسکی وجہ سے سینٹ میں چئیر مین اور اپوزشین لیڈر سینٹ بھی پیپلزپارٹی کے بنے، پاکستان پیپلزپارتی اس وقت پاکستان کی طاقتور سیاسی جماعت بن چکی ہے ، کیونکہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسکے دور حکومت میں ہر شخص کی حکومت تک رسائی ممکن ہوتی ہے ہر شہری اپنا مسئلہ باآسانی حکومت وقت تک پہنچاتا ہے ، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیری اور پاکستانی عوام نے پیپلزپارٹی کو ہی سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...