کشمیری تکمیل پاکستان کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں،ناصرڈار

کشمیری تکمیل پاکستان کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں،ناصرڈار

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام گزشتہ 70برس سے تکمیل پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور بھارتی اندوہناک مظالم ان کے جذبہ حریت کو سرد کرنے میں نا کام رہے ہیں ۔ کشمیری قوم کی لازوال قربانیاں تاریخ انسانیت میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔ اخباری نمائیندہ گان سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی بھی بھارتی غاصبانہ تسلط کو تسلیم نہ کیا ہے اور بھارت عددی قوت اور طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ ریاست پر اپنا غاصبانہ تسلط زیادہ دیر تک برقرارنہ رکھ سکتا ہے ۔ ناصر حسین ڈار وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور عالمی برادری کو اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کرتے ہوئے بھارتی حکمرانوں پر زور ڈالنا چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوںں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دے تاکہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیر پا حل ممکن ہو سکے ۔ناصر حسین ڈار نے اس موقع پر بھارتی آبی جارحیت کو زبر دست الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری کو بروقت نوٹس لینا چاہیے اور بھارتی حکومت کو پاکستان اور آزاد کشمیر کا پانی روکنے کے لئے تین نئے ڈیموں کی تعمیر سے باز رکھنا چاہیے تاکہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جاسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...