مسعود خان کا مظفرآباد میں کھلاڑیوں کیلئے ادارہ قائم کرنیکا اعلان

مسعود خان کا مظفرآباد میں کھلاڑیوں کیلئے ادارہ قائم کرنیکا اعلان

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم کے ٹریڈنگ کمپنی کے سی ای اواور ایم کے سٹی فائیٹرز کے اونر مسعود خان نے مظفرآباد میں کھلاآیوں کیلئے ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو تراشوں گا۔دارالحکومت مظفرآباد میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بہترین ادارہ بنایا جائے گا۔ آزادکشمیر کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔ کشمیری عوام کو کرکٹ سے بہت لگاؤ بھی ہے۔ گزشتہ روز کھیلوں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے مزید کہاکہ وہ دن دور نہیں جب آزادکشمیر کے کھلاڑی قومی اور عالمی کرکٹ کا باضابطہ حصہ ہونگے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کرکٹ کو پرموٹ کرنے کیلئے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں ۔ نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے دور رہنا چاہیے ۔ کھیل ہی وہ سرگرمی ہے جس سے نوجوان نسل کو نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...