حکومت فروغ تعلیم کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،چوہدری سلطان

حکومت فروغ تعلیم کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،چوہدری سلطان

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی نے بتایا کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہیں لائق ذہین بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کے علاوہ ان کو مزید اعلیٰ تعلیم دینے کیلئے انہیں اربوں روپے کے فنڈز دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ شعبے نے بھی شرح خواندگی کے اضافے میں نمایاں کردار اد کیا ہے وہ چکوال گرامر سکول کے یوم والدین کے موقع پر خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چکوال گروپ آف انڈسٹریز کے خواجہ محمد کلیم اور خواجہ محمد تنویر بھی موجود تھے ، سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے چکوال گرامر سکول کی پرنسپل نے بتایا کہ اس ادارے نے 18سال قبل چکوال میں جدید تعلیم کی بنیاد رکھی تھی اور اب خواجہ برادران اس سکول کو بغیر نفع کے چلا رہے ہیں اور ادارہ بورڈ کے امتحانات میں بھی نمایاں ہے ، خواجہ محمد کلیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں آخر میں چوہدری سلطان حیدر علی ، خواجہ محمد کلیم اور خواجہ محمد تنویر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...