31مارچ کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا، عبدالروف

31مارچ کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا، عبدالروف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)رئیل اسٹیٹ ویلفیئر گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری عبدالروف، انفارمیشن سیکرٹر ی رانا اسد جاویدو دیگر نے کہا ہے کہ 31مارچ کا سورج ہماری فتح کی نوید ہو کر طلوع ہو گا الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہو کر رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رئیل اسٹیٹ ویلفئیرگروپ کے آئی ٹن مرکز اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئی ٹن ، آئی نائن ، آئی الیون کے ٹوٹل 86ووٹ میں سے 79 ووٹز نے جلسے میں شرکت کر کے ہماری جیت پر مہر ثابت کر دی ہے جسکا سہرا رانا اسد جاوید کے سر جاتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ آئی ٹن، آئی نائن ، اور آئی الیون کے تمام ووٹرزاور سپورٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرناہمارا منشور ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...