نئی نسل کی بہتر تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ارشاد پیرزادہ

نئی نسل کی بہتر تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ارشاد پیرزادہ

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن ارشاد پیر زادہ نے کہا ہیکہ نئی نسل کی بہتر تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیئے پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مارکس مین انسٹیٹیوٹ آف نیو آسٹر ایجوکیشن ،مائن سکول شوکت لائن مظفرآباد کی سلانہ تقریب یوم والدین و تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ڈائریکٹر جنرل سی ڈی او افتخار کیانی ،پبلسٹی آفیسر محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر شاہد شیخ،پرنسپل نائلہ شہزاد لولابی،ماریہ شیخ اور شہزاد لولابی ،سید علی بخاری ،بلال بلوچ ودیگرنے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد پیر زادہ نے کہا کہ طلباء و طالبات کی دور جدید کے تقاضوں کیمطابق سائنسی خطوط پر تعلیم ضروری ہے تاکہ نئی صدر کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں پرائیویٹ سیکٹر نے محنت اور توجہ دیکر ترقی کی ہے آج ہر گو کا بچہ پرائیویٹ سکول میں داخل ہے بورڈ میں بھی پرائیویٹ ادارے پوزیشنیں لے رہے ہیں ان اداروں کی بھرپور سرپرستی کی ضرورت ہے اس موقع پر طلباء طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے جبکہ مہمانان گرامی پوزیشن ہولڈر اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...