عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی دی جائے :اسفند یار ولی

عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی دی جائے :اسفند ...

پشاور (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ چاہے کوئی کتنا ہی بڑا رہنماء کیو ں نہ ہو، تنظیمی نظم و ضبط سے بالاتر نہیں ہوسکتا، فاٹا کے تمام مسائل کا حل خیبر پختونخوا میں انضمام سے وابستہ ہے، فاٹا انضمام کے مطالبے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان خیالات کا اظہار اانہوں نے مردان ہاؤس میں پارٹی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مناسب نمائندگی دی جائے،پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کوفاٹاتک وسعت دی جائے،کسی صورت باچا خان بابا کے عدم تشدد کے راستے کو نہیں چھوڑیں گے، عوامی نیشنل پارٹی کبھی مصلحتوں کا شکار نہیں ہوئی، فاٹا کے خیبر پختونخوا کے انضمام کے حوالے سے جلد ایک اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،2 اپریل بروز پیر ولی باغ چارسدہ میں طلب کیے گئے پارٹی کے مرکزی تھنک ٹینک کے اجلاس میں مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علالت کے باوجود کارکنان کے خلوص و محبت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے،فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد پختون قومی وحدت کے قیام کے لئے بھر پور جدوجہد کا آغاز کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...