جہلم بھر میں ووٹ رجسٹریشن کیلئے163مقامات پرڈسپلے سنٹر قائم کردیے ہیں،خورشید عالم

جہلم بھر میں ووٹ رجسٹریشن کیلئے163مقامات پرڈسپلے سنٹر قائم کردیے ہیں،خورشید ...

جہلم( بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ووٹ رجسٹریشن کیلئے 163مقامات پر ڈسپلے سنٹر قائم کردیئے ہیں تا کہ لوگوں کو ووٹ رجسٹرڈ اور منتقل کروانے میں آسانی ہو تمام سنٹرز ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ڈسپلے سنٹرز کے عملہ کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے اگر کوئی شخص اپنا ووٹ دوسرے جگہ منتقل کرونا چاہتا ہے تو اپنا شناختی کارڈ لیکر ڈسپلے سنٹر پر آئے شناختی کارڈ پر مستقل عارضی یا عارضی پتہ اس جگہ کا ہونا چاہئے جہاں ووٹ منتقل کروانا ہے اس کے بغیر ووٹ منتقل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم کی آبادی بارہ لاکھ بائیس ہزر ہے جن میں چھ لاکھ انیس ہزار خواتین جبکہ چھ لاکھ ایک ہزار مرد شامل ہیں ووٹرز کی کل تعداد نو لاکھ 33ہزار 922ہے ان میں مرد ووٹرز کی تعداد چار لاکھ نوے ہزار چار سو اکسٹھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 43ہزار 461ہے ڈسپلے سنٹر قائم ہونے سے نئے ووٹرز کی تعداد میں ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...