گوجرخان،قتل کا فیصلہ،مجرم اصغر علی کو موت،1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

گوجرخان،قتل کا فیصلہ،مجرم اصغر علی کو موت،1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

گوجرخان(تحصیل رپورٹر) گوجر خان ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل کی عدالت نے تھانہ مندرہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اصغر علی کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی مدعی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی تفصیلات کے مطابق موضع سائب کے محمد گلفام نے تھانہ مندرہ میں ایک تحریری درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا کہ میرے والد محمد آزاد کو ملزم اصغر علی ولد قربان حسین نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ مندرہ میں FIRنمبر 185/14بجرم 302ت پ درج رجسٹرڈ ہوئی مقدمہ بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا دوران سماعت مدعی کے وکیل عامر شفیق قریشی نے دلائل دیئے جن کو سننے کے بعد بعدالت جناب محمد اسلم گوندل ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اصغر علی کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائے سنائی دریں اثناء عدالت ہذا نے ملزم آصف حسین کو منشیات کے دو مقدمات میں مجموعی طور پر پانچ سال قید اور 23ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...