سی ڈی اے آبپارہ چوک کی پارکنگ لاٹ قبضہ گروپ سے واگزار کرائے،اجمل بلوچ

سی ڈی اے آبپارہ چوک کی پارکنگ لاٹ قبضہ گروپ سے واگزار کرائے،اجمل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایم اے کی طرف سے کھوکھے کے پلاٹ پر پلازہ کی غیر قانونی تعمیر کی فوری طور پر ایف آئی اے سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ آبپارہ چوک کی پارکنگ لاٹ قبضہ گروپ سے واگزار کرائی جائے یہ مطالبہ مرکزی انجمن تاجران پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے آبپارہ میں تاجروں کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تاجر اپنے برآ مدے میں صرف سامان ہی رکھ لے تو انفورسمنٹ والے اٹھا کر لے جاتے ہیں لیکن قبضہ گروپ نے سی ڈی اے کی زمین پر نہ صرف قبضہ کیا ہوا ہے بلکہ خار دار تاریں لگا کر گیٹ بھی نصب کر رکھا ہے آبپارہ چوک اسلام آباد کا گیٹ وے ہے اور اس میں تعمیر ہونے والا غیر قانونی پلازہ نہ صرف بد نام داغ ہے بلکہ سی ڈی اے کے کرپٹ افسران کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے عثمان باجوہ اور مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر موجودہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے علی سفیان کو ان کے عہدے سے علیحدہ کر کے کسی مقامی افسر کو تعینات کیا جائے