اسلم مینائی اور میاں زبیر کی دبئی میں پرویزمشرف سے ملاقات

اسلم مینائی اور میاں زبیر کی دبئی میں پرویزمشرف سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویزمشرف سے دبئی میں اے پی ایم ایل سندھ ایڈہاک کمیٹی کے کنونیئراسلم مینائی اور سینئر رہنماپیرمیاں زبیرنے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پرویزمشرف کو کراچی سمیت سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امورسے متعلق تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔اس موقع پر اسلم مینائی اور پیرمیاں زبیر نے سندھ میں جاری اے پی ایم ایل کی رابطہ مہم کی تفصیلات بھی پیش کیں،جبکہ دیگر اہم امورپر بھی تبادلہء خیال ہوا۔اسلم مینائی اور پیر میاں زبیر سے بات چیت کرتے ہوئے پرویزمشرف نے دونوں رہنماؤں کی کارکردگی کو سراہااور ہدایت کی کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے پیغام کو عام گلی گلی محلہ محلہ عام کریں،کراچی سمیت سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیزترکیاجائے۔واضح رہے آل پاکستان مسلم لیگ کے دونوں رہنماؤں کو پرویزمشرف نے دبئی طلب کیاتھاجو ان کی ہدایت پر فوری طورپر دبئی پہنچے اور پرویز مشرف سے ملاقات کرکے صوبے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...