پی ایس پی کے وفد نے ہاکی اسٹار منصور احمد کی عیادت کی

پی ایس پی کے وفد نے ہاکی اسٹار منصور احمد کی عیادت کی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے نمائندہ وفد نے جناح اسپتال زیر علاج پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے سپرسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد کی اسپتال جا کر عیادت کی اور چئیر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے خیریت دریافت ساتھ ہی گلدستہ پیش کیا پی ایس پی کے وفد میں ایم پی اے ارتضی فاروقی ، صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد ، کراچی ڈویژن کے رکن وحید از زمان دیگر زمہ داران بھی موجود تھے اس موقع صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کہاکہ منصور احمد گول کیپر قوم کا اثاثہ ہیں ان کے علاج معالجہ کی ذمہ داری حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر منصور احمد کی جلد و مکملء صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...