کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں انسٹیٹیوشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس

کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں انسٹیٹیوشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوالٹی انھینسمنٹ سیل نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں انسٹیٹیوشنل کارکردگی کا جائزہ لینے لیے ایک پروگرام کیا، جو کہ ہائیر ایجویکیشن کیمیشن کے سیلف ریوئیو کوالٹی اشورینس میکینزم کا حصہ تھا۔یہ پروگرام ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیپمس میں 26 سے 27مارچ 2018, تک ہوا، جس میں طلبہ سیمیت فیکلٹی میمبرز نے اس جائزہ میں شرکت کی اور اپنی تشویش اور تشخیص سے آگاہ کیا۔ جائزہ پینل میں ڈاؤ یونیورسٹی اور دو بیرونی ممبران شامل ہیِں، جن میں پروفیسر ارشد کریم ڈائریکٹر کوالٹی انھانسمینٹ سیل سرسید یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر محمد اسلم بھٹو جوکہ ایچ ای سی سے منظور شدہ پی ایچ ڈی، سرٹیفائیڈپروکیورنمنٹ پروفیشنل اور پرنسپل انوسٹیگیٹرایچ ای سی این آر پی یو پروجیکٹ اور آئی ایس او کے لیڈ آڈیٹر ہیں۔ وہ آج کل بطور اسسٹینٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینیرنگ اینڈ ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ہیں۔اسسٹیٹیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال عزمی ڈیپارٹمنٹ آف بائیوکیمسٹری نے بطور اندرونی تجزیہ کارکے فرائض انجام دیئے،ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بھی اپنی خدمات فراہم کی،جائزہ لینے والے پینل نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر، پرووائس چانسلر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، ڈینس، پرنسپلز، ڈائریکٹرزسے ملاقات کی۔آئی پی ای جائزہ پینل کے لیے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے علیحدہ کمرا تیار کیا گیا، جہاں یونیورسٹی پورٹ فولیو کی رپورٹ سے متعلق تمام ثبوت موجود تھے،جہا ں انہیں لیپ ٹاپ ، ڈیسک ٹاپ، انٹر نیٹ ، وائی فائی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی جبکہ دو دن جاری رہنے والی تشخیص مندرجہ ذیل طور پر جاری رہی۔تجزیہ کاروں نے سب سے پہلے وائس چانسلر ڈاؤ یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحداور پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور ، مس صنم سومرو ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے جائزہ پینل کے سامنے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سانسز کا تعارف پیش کیا، جن میں تمام پروگرام مثلاََ ریسرچ سرگرمیوںِ، انوویشن اور کمرشلائزیشن سرگرمیوں ، اعتدال پسندوں اور انضمام، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم فل پروگرام ، ڈاؤ یونیورسٹی میں صحت سے متعلق دی جانے والے سہولیات، آئی ایس اس سرٹیفیکیشن کا مختصر تعارف پیش کیا۔ڈاؤ یونیورسٹی کے مختصر تعارف کے بعد تجزیہ کاروں نے مہیا کیے گئے کوالٹی انہنسمنٹ کی جانب سے ثبوت کو گیارہ معیاروں کے ذریعے تشخیص کی گئی۔ تجزیہ پینل رجسٹرار، ڈائریکٹر پلانگ اور ڈیولپمنٹ ، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹر فائنینس، ڈائریکٹر پروکیورنمنٹ اور ریسرچ ڈیپارنمنٹ کے ہیڈ سے ملاقات کی، اور فراہم کی جانے والی معلومات کی بارے میں انفرادی انٹرویوکیے۔اسکے بعد پینل نے طلبہ، اساتذہ، مختلف انسٹیٹیوشن کے پوسٹ گریجویٹ سے ملاقات کی،طلبہ نے انکے خدشات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف پروگراموں کے متعلق بات چیت کی۔طا لب علموں سے ملنے کے بعد پینل نے ہرمحکمے کے لیکچراراور اسسٹنٹ پروفیسر سے ملاقات کی اور پروگرام کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔آئی پی ای کے اختتام پر، پینل نے یونیورسٹی کی کلاس رومز میں دی جانے والی سہولیات، لیبارٹریرزا ور لائبریریز کو دورہ کیا۔آئی پی ای کا اختتام پرو وائس چانسلر کے ایگزٹ انٹرویو سے ہوا۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...