کراچی ،میٹرک کے امتحانات شروع، دفعہ144نافذ

کراچی ،میٹرک کے امتحانات شروع، دفعہ144نافذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں میٹرک کے امتحانات بدھ سے شروع ہوگئے، جن میں تین لاکھ 54 ہزار131 امیدوار شرکت کررہے ہیں، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ عائد ہے۔ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغازہوگیا، جن میں رواں سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔سائنس گروپ کے طلبا کے لیے393 اور جنرل گروپ کے طلبا کے لیے 84 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 77 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ،بورڈ انتظامیہ اور کمشنر کراچی کی 54 ویجلنس ٹیمیں بنائی گئی ہے۔امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ رہے گی، جس کے تحت امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔ میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کے لیے کے الیکٹرک کو خط بھی لکھا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...