میاں بیوی سے منشیات برآمدگی کیس ، چالان جمع کرانے کا حکم

میاں بیوی سے منشیات برآمدگی کیس ، چالان جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت میں میاں بیوی سے منشیات برآمد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک کیلئے ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں میاں بیوی سے منشیات برآمد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزم منظور حسین اور فائزہ پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ دوران چیکنگ پولیس نے میاں بیوی سے نو سو بیس گرام چرس برآمد کی۔ ملزم منظور حسین پولیس کو جھانسہ دینے کیلئے بیوی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر منشیات سپلائی کرتا تھا۔ جبکہ ملزم کے ساتھ ایک شیر خوار بچہ بھی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا نوٹس سنتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ تاریخ تک چالان جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ اقبال مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...