آزاد سینیٹروں کی ن لیگ میں شمولیت کی درخواست مسترد کرنے کی خبر درست نہیں ، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں آزاد سینیٹروں کی شمولیت کی درخواست مسترد کئے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اس حوالہ سے سامنے آنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا سینیٹ میں آزاد ارکان کا کسی پارٹی میں شمولیت سے کوئی سروکار نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) میں آزاد سینیٹروں کی شمولیت کی درخواست مسترد کئے جانے کی خبریں درست نہیں ، کسی پارٹی میں شمولیت کیلئے آزاد ارکان کو درخواست چیئرمین سینیٹ کو دینا ہوتی ہے، سینیٹ کے ارکان کے حوالہ سے الیکشن کمیشن میں ایسا کوئی قانون نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد سینیٹر چیئرمین سینیٹ کے ذریعے کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمشن