انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،حمزہ شہباز سمیت متعدد اراکین کو نوٹس

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،حمزہ شہباز سمیت متعدد اراکین کو نوٹس

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 8مئی تک ملتوی کردی ہے جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔بدھ کے روز ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران علیم خان کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت دو اپریل کو ہے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے قبل اس کا فیصلہ نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کی کاپی بھی ہمیں نہیں دی گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے جواب کی کاپی علیم خان کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت اٹھ مئی تک ملتوی کر دی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے موقع پر لیگی ایم پی اے سلطان حیدر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز حلقے کے قریب ایک شادی ہال کا افتتاح کرنے آئے تھے یہ شادی ہال مرید کے علاقے میں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لاکھوں کا جلسہ ہوا مانیٹرنگ ٹیم کو نظر نہیں آیا مگر شادی ہال کا افتتاح نظر آگیا اس موقع پرمخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن کے سامنے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال جس علاقے میں موجود ہے وہ پی پی بیس کا حصہ ہے الیکشن کمیشن اس علاقے کو اپنے طور پر جانچ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ چار جنوری کو میں نے ڈی آر او کو درخواست دی تھی کہ یہ مارکی پی پی بیس کے حلقے میں واقعہ ہے جس پر سلطان حیدر کو جرمانہ کیا گیا لیکن انہوں نے جرمانہ ادا نہیں کیا اس موقع پر ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تین روز کی مدت میں جرمانہ ادا کیا جس پر لیگی ایم پی اے سلطان حیدر کے وکیل نے کہا کہ ہم نے جرمانے کو چیلنج کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے سلطان حیدر کی جرمانے کے خلاف دائر اپیل منظور کر لی جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرحمزہ شہباز۔ طاہر اقبال۔ سردار ذوالفقار اور چوہدری خورشید بیگ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی۔

نوٹس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...