جمہوریت کیلئے کئی بار دھوکہ کھایا اب نواز شریف کی باتوں میں نہیں آئینگے‘ یوسف رضا گیلانی

جمہوریت کیلئے کئی بار دھوکہ کھایا اب نواز شریف کی باتوں میں نہیں آئینگے‘ ...

خانیوال (بیورونیوز ) آنے والا وقت انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا ہے اور کارکن کو دل وجان محنت کی ضرورت ہے اور ناراض کارکنان کو منایا جائے گا سینٹ میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر میں تمام پارٹی کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی وائس صدر ڈسٹرکٹ خانیوال یوتھ پنجاب سردار غلام مصطفی خان سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے نواز شریف میموگیٹ سے متعلق اعتراف پر ان سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم کئی بار جمہوریت کی خاطر نواز شریف کے دھوکے میں آئے اب نواز شریف کو میٹھی میٹھی باتوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں مضبوط جمہوری قوت بن کر ابھرے گی سابق صدر آصف زرداری کے خلاف منظم مہم سے سیاسی مخالفین کے عزائم پورے نہیں ہوسکے عمران خان نے اپوزیشن کو کمزور کرنے کی پالیسی تبدیل نہ کی تو پی ٹی �آئی کا انتخابات میں سیاسی نقصان نوشتہ دیوار ہے انہوں نے مزیدکہاکہ پی پی پی جیالوں نے ہمیشہ غربت عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور عوامی مسائل ہمیشہ عوام کی دہلیز پر حل کرنے کو اولین ترجیح سمجھا اب وہ دن دور نہیں جب دوبارہ پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر جیالوں سمیت ملک کی غربت، غربت میں پسی عوام کو ان کے حقوق دلوائے گی اور اپنی سیاسی حکمت عملی سے ملک سے بے روزگاری کا بھی حاتمہ کرے گی ۔

یوسف رضا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...