تعلیم کیساتھ کھیل بھی تربیت کا لازمی حصہ ہے‘ شوکت نون، اعجاز نون

تعلیم کیساتھ کھیل بھی تربیت کا لازمی حصہ ہے‘ شوکت نون، اعجاز نون

شجاع آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شجاع آباد میں سپورٹس تقسیم انعامات کی تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری زراعت رانا اعجاز احمد نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند جسم میں صحت مند دماغ ہو تا ہے تعلیم کے ساتھ کھیل بھی تربیت کا اہم ترین لازمی حصہ ہیں طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی شجاع آباد کا نام روشن (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کریں تعلیم انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے طلبا ء عمومی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس کی تعلیم حاصل کریں اس طرح مقابلہ کے امتحان کی تیاری کرکے جنوبی پنجاب کا نام روشن کریں پاکستان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افسران کی تعداد بہت کم ہے طلباء محنت کریں انتظامی عہدے ان کے منتظر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ تعلیم صحت کو فوکس کیا ہم نے 1985میں فیڈرل گرانٹ سے اس کالج کو منظورکرایا تھا اور گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا اعزاز بھی ہمیں نصیب ہوا اور اس کالج میں طالبات ایم اے کی تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں شجا ع آباد میں گرلز اینڈ بوائز پبلک سکول کی بلڈنگ مکمل ہو چکی ہے اس کے علاوہ ہوم اکنامکس شعبہ کالج لے کر آ رہے ہیں ہم نے تحصیل شجاع آباد میں 175سکولوں کا اجراء کرایا ہے جس میں پرائمری کو مڈل اور مڈل کو ہائی اور ہائی کو ہائر کا درجہ دلوایا جا چکا ہے جس کا عنقریب افتتاح کر یں گے تقریب سے ڈائریکٹر کالجز سید حیدر عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہ نون خاندان کی تعلیمی حوالے سے بے شمار خدمات ہیں تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالروف مغل، پرنسپل ملک محمد اقبال، میاں الطاف بودلہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ادارہ کے پروفیسر عاشق رضا ، پروفیسر بلال بھٹی، پروفیسر خواجہ شوکت،پروفیسر ملک آصف وینس، پروفیسر آصف ، پروفیسر اختر ، ساجد حسین خان لنگاہ چیئر مین یوسی رکن ہٹی، اظہر خان جوئیہ ، رانا غلام مصطفیٰ جکھڑ، آصف بھٹی، ملک عاشق پڑہاڑ، انجمن تاجران رہنماء عبدالقیوم ڈوگر، خواجہ ہاشم، راؤ زاہد باقر، ملک شہزادآرائیں، رانا ظفر منیر نون، محمد کامران ، حافظ ریاض، رانا مرید حسین سمیت دیگران نے شرکت کی مہمانان خصوصی رانا اعجاز نون سمیت دیگران معزز مہمانوں نے چاٹی مقابلہ میں بھی حصہ لیاطلباء میں رسہ کشی اور ریس کا مقابلہ بھی دیدنی تھا آخر میں رانا شوکت حیات نون، اعجاز نون نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...