بچے پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں،انجینئر بلیغ الرحمن

بچے پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں،انجینئر بلیغ الرحمن

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بچے پا کستان کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں پا کستان کی تاریخ میں فسٹ ٹائم پہلی سے لے کر پا نچویں تک اسلام آباد کے سکولوں میں نا ظرہ قرآن کی تعلیم جبکہ چھ ویں سے لے کر 12ویں تک آسان ترجمہ قرآن پڑھا جا رہا ہے اسکے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ضلع بہاولپور کے 1932سرکاری سکولوں میں بھی یہ نطام آز مائشی طور(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

رپر جاری ہے سرکاری سکولوں میں مزید قرآن پا ک کی تعلیم پھیلے گی اور یہ قوم اور ملک کی بہتری کا باعث بنے گی یہ تعلیم صرف مسلمان بچوں پر فرض اور لا زمی ہے ایک مسلمان کی تربیت اسی طرح ہو نی چاہیے تاکہ ہمارے بچے انسانیت کی بہتری چا ہیں جو ایک مو من ہو تا ہے وہ اپنے ارد گرد ماحو ل کی بہتری چا ہتا ہے چا ہے درخت ہوں ، صفائی کاخاص خیال رکھتا ہے تاکہ خوبصورتی میں اضافہ ہو ، اللہ کی مخلوق کی بھی بہتری چا ہتا ہے دارارقم سکول وہاڑی کے ڈائریکٹر محمدطارق فاروق بھٹی ، والدین ، اساتذہ کرام کو سالانہ دن کے موقع پر مبارکباد پیش کر تا ہوں پورے ملک میں سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی تعلیم کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دارا رقم سکول وہاڑی کے سالانہ تقریب میں بذریعہ آیڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم این اے طا ہر اقبال چودھری ، ریجنل ہیڈ سید ذیشان اختر ، جی ایم علی رضا اور ڈائریکٹر محمد طارق فاروق بھٹی ودیگرنے بھی خطاب کیا اور والدین پر بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور دیا اس موقعہ پر طلباء و طالبات میں سو ینیئر ز تقسیم کی گئیں بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلو وغیرہ بھی پیش کیے۔

بلیغ الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...