سب رجسٹرار سٹی، کینٹ برانچ کو ٹیکس کٹوتی میں کروڑوں خورد برد کرنے پر نوٹسز جاری

سب رجسٹرار سٹی، کینٹ برانچ کو ٹیکس کٹوتی میں کروڑوں خورد برد کرنے پر نوٹسز ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ ریونیو ملتان نے سب رجسٹرار سٹی اور کینٹ برانچ کو انکم ٹیکس کٹوتی میں خرد برد کرنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140 کے تحت نوٹسز جاری کر دیئے ہیں آر ٹی او ذرائع کیمطابق رجسٹری برانچ کے سب رجسٹرار سٹی اور سب رجسٹرار کینٹ سکنی اور(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

زرعی اراضی کی خرید و فروخت پر انکم ٹیکس کی کٹوتی میں کروڑوں روپے کی خرد برد میں ملوث پائے جا رہے ہیں جبکہ ودہولڈنگ ایجنٹس ہونے کے ناطے انہیں انکم ٹیکس کٹوتی کی رقم آر ٹی او ملتان کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی چاہیے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا جس پر کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس امتیاز احمد کی ہدایت پر ان لینڈ ریونیو آفیسر مسعود ملک ، ارشد خان اور رشید احمد نے رجسٹری برانچ کے اکاؤنٹس منجمد کر کے بنک آف پنجاب کینٹ برانچ سے رقم لینے کی کوشش کی لیکن بنک منیجر نے مزاحمت کرتے ہوئے آر ٹی او حکام کو انکم ٹیکس کی مد میں رقم فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر آر ٹی او حکام نے بنک منیجر کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...