پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے ایک مرد اور 4 خواتین میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے
ملتان(وقائع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 1مرد او(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
ر 4 وویمن میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں،جاری احکامات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری نے ڈاکٹر بشریٰ امین کو وویمن میڈیکل آفیسر شہباز شریف جنرل ہسپتال،ڈاکٹرسمیرا الطاف کو وویمن میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد،میڈیکل آفیسر داکٹر حافظ محمد حبیب کو بنیادی مرکز صحت بچ خسرو آباد سے رسول پر تعینات کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر نادیہ اقبال وویمن میڈیکل آفیسر کو شہباز شریف جنرل ہسپتال سے چلڈرن ہسپتال میں تعیناتی کیلئے محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی ڈسپوزل پر بھجوایا گیا ہے،اسی طرح محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری نے تحصیل ہیڈکوارٹر شجاع آباد کی لیڈی ہیلتھ وزیٹر ذکیہ ربانی کو پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول نشتر میں تعیناتی کیلئے سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ڈسپوزل پر بھجوا دیا ہے۔
میڈیکل آفیسرز تعیناتی