زکریا یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت منظور، عدالت عالیہ کا رہا کرنیکا حکم

زکریا یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت منظور، عدالت عالیہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان ہائیکورٹ ملتان بینچ نے زکریایونیورسٹی ذیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پررہاکرنے کاحکم دیاہے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
۔ فاضل عدالت میں ملزم محمداجمل مہارنے درخواست دائرکی تھی کہ زکریایونیورسٹی کی طالبہ مرجان نے 31 جنوری کوویمن سنٹرمیں مقدمہ درج کرایاکہ اس کوزیادتی کانشانہ بنانے کے ساتھ اس کی ویڈیوفلم بنائی اوربلیک میل کرنے کے ساتھ جنسی طورپرہراساں بھی کیاگیاہے درخواست گذارکی جانب سے وکیل سردارخرم لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے کہ ایف آئی آرمیں وقوعہ کاوقت ،مقام اورتاریخ درج نہیں ہے اورمقدمہ وقوعہ کے کافی عرصہ بعددرج کرائی گئی ہے اورکوئی ڈی این اے رپورٹ بھی نہیں ہے اورنہ ہی درخواست گذارسے کوئی ویڈیوبرآمدہوئی ہے اس کے ساتھ درخواست گذارملزم کی جانب سے مدعیہ کوموبائل میسج تک ریکارڈپرموجودنہیں ہے اور بلیک میلنگ کاالزام تک ثابت نہیں ہوتاہے اس لئے ملزم کوضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاجائے۔
زیادتی کیس