عوامی شکایات ، چیئرمین نادرا کے ملتان ، جنوبی پنجاب کے سنٹرز پر چھاپے

عوامی شکایات ، چیئرمین نادرا کے ملتان ، جنوبی پنجاب کے سنٹرز پر چھاپے

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیئرمین نادرا نے کراچی کے بعد ملتان اور جنوبی پنجاب میں قائم نادرا سینٹرز پر ہنگامی دورہ کیا ،چیئرمین نادراکو عوامی شکایات موصول ہوئیں جس بنا پر یہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

دورہ کیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانیوال، وہاڑی، میلسی اور ریجنل ہیڈکواٹر ملتان کے سینٹرز پر چھاپے مارے اور سینٹرز پر سائلین کے مسائل دریافت کیئے اور انہیں موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔سائلین کو گرمی میں لمبی قطاروں میں اور زمین پر بیٹھا دیکھ کر نادرا حکام پر برہم ہوئے ،ڈی جی نادرا ملتان کو تبدیل کرتے ہوئے برگیڈیئر (ر) خالد لطیف کو نیا ڈی جی ملتان تعینات کردیا،علاوہ ازیں دو ڈائریکٹر کرنل(ر) شمس بن نیاز اور کامران لطیف کو اسلام آباد سے ملتان طلب کرلیاگیا، چیئرمین نادرا نے عوام کو ان کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اورنئے ڈی جی نادرا ملتان کو تمام سینٹرز کو ون ونڈو آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔نادرا سینٹر کچہری ملتان کو فوری میگا سینٹر میں تبدیل کردیا جائے: نادرا کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائلین سے ناروا سلوک قطعی طور پر نا قابل برداشت ہوگا چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ڈیرہ غازی خان شہر میں جلد اذ جلدنئے وَن ونڈو سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...