ہائیکورٹ ملتان بنچ کا نیا روسٹر جاری 30 جون تک نافذ العمل رہے گا

ہائیکورٹ ملتان بنچ کا نیا روسٹر جاری 30 جون تک نافذ العمل رہے گا

ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں نیاروسٹرجاری کردیاگیاہے جو30 جون تک نافذالعمل رہیگا۔جس میں 4 ڈویڑن اور8 سنگل بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس سید کاظم رضا شمسی اورجسٹس اسجدجاویدگھرال،دوسرا ڈویڑن بینچ جسٹس عبادالرحمن لودھی اورمزمل اخترشبیر،تیسراڈویڑن بینچ جسٹس علی باقر نجفی اورمرزاوقاص رؤف،چوتھاڈویڑن بینچ جسٹس قاضی محمدامین احمداورجسٹس چوہدری مشتاق احمدپرمشتمل ہے جبکہ 8 سنگل بینچز بھی فاضل ججز پرہی تشکیل دئیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...