وکلاء کیساتھ سائلین کو درپیش مسائل ملکر حل کرینگے‘ جسٹس شاہد وحید

وکلاء کیساتھ سائلین کو درپیش مسائل ملکر حل کرینگے‘ جسٹس شاہد وحید

ملتان (خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی طرف سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں چائے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سینیئر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس شاہد وحید، مسٹر جسٹس محمد طارق عباسی، مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی، (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤوف،مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم، مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال،مسٹر جسٹس مذمل اختر شبیر، مسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیز،ایڈیشنل رجسٹرار قیصر بٹ، صدر بارخالد اشرف خان،جنرل سیکرٹری عثمان بھٹی،صدر ڈسٹرکٹ بار محبوب سندیلہ،جنرل سیکرٹری جاوید اوجلہ،نائب صدر عقیل یوسف بھٹی،فنانس سیکرٹری ناصر غزلانی،لائبریری سیکرٹری میمونہ بتول اورممبران مجلس عاملہ صبغت الحسنین، ملک خلیل ممرا،میاں طاہر اور شمس الحق خان نے شرکت کی۔صدر ہائیکورٹ بار خالد اشرف خان ،جنرل سیکرٹری عثمان بھٹی نے وکلاء کودرپیش مسائل سے سینیئر جج کو آگاہ کیا جس پر سینیئر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک با ددی اور یقین دلایا کہ وکلاء ے ساتھ ساتھ سا ئلین کو درپیش مسائل کو مل کر حل کریں گے اور جلد اور سستے انصاف کے لئے اقدامات کریں گے۔بعد ازاں صدر و سیکرٹری نے ججز کو بار میں چائے کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دی جسے انہوں نے منظور کیا اور اس طرح ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ججز کے اعزاز میں چائے کی تقریب آج بروز جمعرات صبح 11بجے بار ہال میں منعقد ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...