ترقی پانے والی ہیڈ مسٹریسز نے جوائننگ نہ دی

ترقی پانے والی ہیڈ مسٹریسز نے جوائننگ نہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ترقی پانے والی ہیڈ مسٹریسز نے تاحال جوائنگ نہیں دی ، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
میں گریڈ 18سے19 میں اساتذہ کو ترقی دی تھی جس میں ملتان کی تین ٹیچرز کو ہیڈمسٹریسز بنادیا گیا تھا ان کی ترقی کے احکامات 8مارچ کو جاری کئے گئے ان کو 15روز میں جوائن کرنا لازم تھا جس کے بعد قانون ان کی ترقی کے احکامات منسوخ کردئے جائیں گے مگر تاحال ان ٹیچرز نے نئی جگہ پرجوائننگ نہیں دی اور اس وقت وہ پرانے سکول یا نئے سکول کہیں بھی حاضری نہیں لگائی جارہی ہے جبکہ ان کی جوائننگ کی مدت 22مارچ کو ختم ہوچکی ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کی عدم دلچسپی کی وجہ ملتان سے باہر تعیناتی ہے جہاں وہ کام نہیں کرنا چاہتیں جس کی وجہ سے دونوں سکولوں کی طالبات کا نقصان ہورہا ہے ،اگر یہ صورتحال مرد ٹیچر کے ساتھ ہوتی تواب تک اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے کارروائی ہوجاتی مگر محکمہ تعلیم کے افسراں اب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔