مٹھی بھر اشرافیہ کے اربوں،کھربوں روپے بیرون ملک پڑے ہیں،میاں مقصود احمد

مٹھی بھر اشرافیہ کے اربوں،کھربوں روپے بیرون ملک پڑے ہیں،میاں مقصود احمد

ملتان(سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے کہاہے کہ 600پاکستانیوں کی صرف دبئی میں کھربوں روپے کی جائیدادکاانکشاف تشویشناک ہے۔مٹھی بھراشرافیہ کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اربوں کھربوں روپے بیرون ملک پڑے ہیں۔ جب تک ٹیکس چوروں،لٹیروں اور کرپٹ عناسر کامحاسبہ نہیں کرلیاجاتا ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی۔پورانظام ہی کرپٹ ہوچکا ہے۔کرپشن سے نجات کے لیے دیانتدار،جرات مند اور باکردار قیادت کی ضرورت ہے۔پاکستانی عوام 2018کے الیکشن میں کرپٹ عناصر کوووٹ نہ دیں اور اچھی شہرت کے صاف ستھرے افراد کومنتخب کرکے اسمبلیوں میں لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کوحقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔کرپشن نے ملک کو بری طرح جکڑ رکھا ہے۔اب تازہ ترین انکشاف کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دبئی میں منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستانیوں کے کھربوں روپے پڑے ہیں بلکہ امریکہ،برطانیہ،فرانس،ترکی اور مڈل ایسٹ کی دیگر ریاستوں میں بھی غیر قانونی طریقے سے قومی دولت لوٹ کربھجوائی گئی ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارخود اعتراف کرچکے ہیں کہ سوئٹزرلینڈمیں پاکستانیوں کے200ارب ڈالر سے زائدرقم موجود ہے۔کرپٹ سیاستدانوں سمیت بیوروکریٹس کابھی کڑااحتساب ہونا چاہئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...