عدالت نے پی ایم اے ملتان کا الیکشن شیڈول غیر قانونی قرار دیدیا‘ فریقین 3 اپریل کو طلب

عدالت نے پی ایم اے ملتان کا الیکشن شیڈول غیر قانونی قرار دیدیا‘ فریقین 3 ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)سول جج ملتان نے پی ایم اے ملتان کے الیکشن شیڈول(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے فریقین کو3اپریل کوپیش ہونے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پی ایم اے ملتان کے صدرڈاکٹرشاہدراؤاورجنرل سیکرٹری کاشف چشتی نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ فاضل عدالت کی جانب سے 4 مئی 2017 ء کو پی ایم اے کا الیکشن شیڈول جاری نہیں کرنے کاحکم دیاتھااورمذکورہ حکم اب تک برقراررہے جس میں آئندہ سماعت 3 اپریل مقررہے لیکن مخالف فریق کی جانب سے 15 مارچ کوالیکشن شیڈول جاری کرنے کے ساتھ ڈاکٹرفہیم اخترلابرکوالیکشن کمیشن مقررکردیاگیاہے جو سراسرتوہین عدالت ہے اس لئے مذکورہ الیکشن شیڈول کے تحت 14 اپریل کوہونے والے انتخابات کاانعقادغیر قانونی قراردے کرمنسوخ کرنے کاحکم دیاجائے۔جس پر فاضل عدالت نے قرار دیاہے کہ حکم امتناعی کی موجودگی میں مذکورہ الیکشن شیڈول کی قانون کی نظرمیں کوئی حثیت نہیں ہے اوریہ عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...