جامعہ خیرالمدارس کے سالانہ اجتماع انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس،ذمہ داریاں تفویض
ملتان (سٹی رپورٹر)ملک کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
91ویں سالانہ اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جامعہ کے اساتذہ کرام اور مختلف شعبوں کے نگرانوں کا اہم اجلاس جامعہ کے مہتمم مولاناقاری محمدحنیف جالندھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ اجتماع کومحفوظ بنانے کے لیے مختلف آراء وتجاویز کو آخری شکل دی گئی اور ذمہ دار حضرات کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ واضح رہے کہ جامعہ خیر المدارس ملتان کا سالانہ جلسہ 2 اپریل کو منعقد ہو گا، ممتاز علماء کرام مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا طارق جمیل خطاب کریں گے۔ جامعہ کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری کی زیر صدارت بعد نماز عصر منعقد ہونے والے اجتماع کے لئے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پربخاری شریف کی آخری حدیث کادرس بھی ہوگا اور جامعہ سے فراغت پانے والے فضلاء کی دستاربندی اور تعلیم النساء کی فاضلات کی دوپٹہ پوشی بھی کی جائے گی۔