ریجنل ٹیکس آفس کی عبدالوحید ارائیں کے اکاؤنٹ منجمد کرکے ساڑھے 66 لاکھ کی ریکوری

ریجنل ٹیکس آفس کی عبدالوحید ارائیں کے اکاؤنٹ منجمد کرکے ساڑھے 66 لاکھ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو ملتان نے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں کے اکاؤنٹ منجمد کرکے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں لاکھوں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
روپے بقایاجات کی ریکوری کرلی ہے آر ٹی او ذرائع کیمطابق سابق صوبائی وزیر کے ذمہ پی ایچ اے کے ایڈورٹائزنگ ٹھیکی کی مد میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ودہولڈنگ ٹیکس کے واجب الادا تھے جس پر آر ٹی او حکام کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کو نوٹسز جاری کیے گئے تاہم عدم ادائیگی پر آر ٹی او حکام نے ان کے پنجاب بنک کے اکاؤنٹ منجمد کرکے بقایاجات کے 66 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔