منصوبے تکمیل کے آخری مرحلہ میں‘ عوام کو جلد ثمرات ملنا شروع ہوجائینگے‘ نشاط ڈاہا

منصوبے تکمیل کے آخری مرحلہ میں‘ عوام کو جلد ثمرات ملنا شروع ہوجائینگے‘ نشاط ...

خانیوال (نما ئندہ پاکستان)بلا امتیاز عوامی خدمت اور بلا تفریق ترقیاتی اموں پر یقین رکھتا ہوں ۔اربوں روپے کے فنڈ ز سے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ حلقہ کے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں حلقہ کی تمام محرومیوں کا ازلہ کرنا چاہتا ہوں۔مسلم لیگ (ن)نے ملک سے دہشت گردی ،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ان خیالات کااظہا رممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے سینئرورکنگ جرنلسٹ فورم کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے انجم بشیر احمد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد میں قلزم بشیر احمد ،چوہدری خالد محمود ،صابر سلیم راحت،سید شفقت علی شاہ،ملک بابر حسین، منظور حسین بھٹی،رانا جاوید مصطفی،اظہر سہیل،الطاف حسین بھٹی اور جاویدخان شامل تھے ۔نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں اربوں روپے کہ فنڈ ز سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور وہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے میرے حلقے کو کبھی نظر انداز نہیں کیا بلکے میری تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے فنڈز کا اجراء کیا انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کی تمام سڑکوں کو کارپٹ کرنے کے لیے 30کروڑ،شہر کی سیوریج لائن کی بہتری کے لیے 19کروڑ ،اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لیے 80کروڑ،فضل پارک کی تزائین و آرائش اور اس سے ملحقہ جھیل کی تعمیر کے لیے ساڑھے 9کروڑ ،شانتی نگر 11کلو میٹر کارپٹ روڈکے لیے 10 کروڑشہر کے عین وسط میں قیمتی100کینال ارا ضی پرسٹی پارک کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

نشاط ڈاہا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...